مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی اور یورپی یونین کے نمائندے انریکا مورا نے دوطرفہ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھی ایران کے اعلی مذاکراتکار باقری کنی اور یورپی یونین کے تین نمائندوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل در آمد کا مسودہ آمادہ ہوگیا ہے اور ایران نے ریڈلائنوں کے بارے میں ابہامات کو دور کردیا ہے۔ ایران اپنی ریڈ لائنوں سے کسی بھی صورت میں عبور نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ